درد سر بننے والے اشتہارات کوبلاک کیسےکریں؟
ہاٹ لائن نیوز : گوگل کروم پر جائیں اور اشتہارات کو بلاک کریں۔ پہلے اپنے اینڈرائیڈ ڈیوائس پر گوگل کروم کھولیں۔
پھر اوپری دائیں کونے میں تھری ڈاٹ مینو پر کلک کریں اور سیٹنگز کے آپشن پر کلک کریں،سائٹ کی ترتیبات تک نیچے سکرول کریں اور پاپ اپس اور ری ڈائریکٹ کا اختیار منتخب کریں۔ پاپ اپ ٹوگل کریں اورری ڈائریکٹ آف کریں۔
سائٹ کی ترتیبات کے صفحہ پر واپس جائیں اور مسلسل پریشان کن اشتہارات کو منتخب کریں، اور انہیں بھی ٹوگل کریں۔