دبئی کا فلائٹ آپریشن 4 روز بعد بحال

0
195

ہاٹ لائن نیوز : پی۔آئی۔ اے نے 4 دن بعد دبئی کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا،حال ہی میں یو۔اے۔ای میں طوفانی بارشوں کے سبب فضائی آپریشن متاثر ہوا، دبئی ائیر پورٹ پر صورتحال بہتر ہونے سے پی۔ آئی۔ اے نے آپریشن بحال کر دیا، 4 روز تک پی۔آئی۔ اے کی پروازیں دبئی کے لیے منسوخ رہی۔

قومی ائیر لائن کی روزانہ آٹھ پروازیں دبئی جاتی ہیں ،پی۔ آئی۔ اے کی مجموعی طور پر چار روز میں اکتیس پروازیں منسوخ ہوئی ،پی۔ آئی۔ اے کی دبئی کے لیے پروازیں سولہ اپریل سے بند تھیں۔

Leave a reply