دادی پوتاکلاس فیلو

0
136

بھارت: (ہاٹ لائن نیوز) بھارت کے شہر اتر پردیش میں نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں کے پیسوں میں ڈنڈی مارنے سے پریشان 92 سالہ دادی نے حساب کتاب اور گنتی سیکھنے کیلئے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے “بلند شہر” میں پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے تنگ 92 سالہ دادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔1930ء میں پیدا ہونے والی سلیمہ خان اس سے پہلے کبھی اسکول نہیں گئی تھیں۔

محض 14 سال کی عمر میں ان کی شادی ہوگئی تھی۔ وہ خود تو پڑھ لکھ نہ سکیں لیکن انہوں نے اپنی اولادوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا۔ اگر کبھی ان کے دل میں پڑھنے کا شوق پیدا بھی ہوا تو گھریلو ذمہ داریاں آڑے آگئیں۔

Leave a reply