دائمی سوزش کا مقابلہ کرنے والے کھانوں کی فہرست جاری
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) دائمی سوزش سے صحت کو مختلف خطرات لاحق ہوسکتے ہیں تاہم چند غذاؤں کا استعمال دائمی سوزش سے لڑنے میں مدد دیتا ہے ۔ طبی ماہرین کی جانب سے ان غذاؤں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
ٹماٹروں میں وٹامن سی اور لائکوپین دائمی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پالک اور سبز پتوں والی سبزیاں دائمی سوزش کو کم کرنے میں معاون ہیں ۔ پتوں والی سبزیوں میں موجود وٹامن ای سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق گوبھی وٹامن کے سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے اس میں سوزش کو کم کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ گوبھی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سوزش کو کم کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔
سالمن مچھلی اومیگا تھری سے بھرپور ہوتی ہے ، او میگا تھری کی وجہ سے سالمن سوزش کو کم کرتی ہے۔
ڈارک چاکلیٹ میں تھیوبرومائن ، فلیوانولز اور پولیفینولز شامل ہوتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ کے فوائد میں دائمی سوزش کو کم کرنا، خون کے بہاؤ کو بہتر بنانا ، انسولین کے خلاف مزاحمت کو کم کرنا اور بلڈ پریشر کم کرنا شامل ہیں۔
دائمی سوزش کو کم کرنے والی کھانوں کی فہرست میں اسٹرابیری، کینو، انناس، لہسن، چیری، بادام، گوبھی، انگور اور زیتون کا تیل ، بھورے چاول، پھلیاں، جڑی بوٹیاں ،اناج، دلیا شامل ہیں ۔