خیبرپختونخوا کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ؟

0
105

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن جیت کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنوں گا۔

نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے ایک طرف کے پی کے کے اگلے وزیر اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی چیلنج کیا کہ انکی جماعت پی ٹی آئی کوشکست دےگی۔

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کو تمیز نہیں سکھائی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ذاتی لالچ نہیں نظام ٹھیک کرنے آیا ہوں، آئندہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو شکست دوں گا۔

Leave a reply