خیبرپختونخوا : ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکاحلف لینےکا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور انکے عملے سے بدعنوانی کا ارتکاب نہ کرنیکا حلف لینےکا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کیمطابق ، تمام 37 ڈی ایچ اوز کو ایڈوائزری ہیلتھ آفس میں طلب کیا جائیگا ، جہاں انہیں تحریری حلف نامے لیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف نامے سے یہ واضح ہوجائے گا کہ کوئی بھی افسر قوم کے پیسے کو ذاتی فائدہ کیلیے استعمال نہیں کریگا اور یہ شعبہ صحت کو بہتر بنانیکے لئے کام کریگا۔
مشیرہیلتھ خیبر پختونخوا نے کہا کہ محکمہ میں بدعنوانی کو برداشت نہیں کیاجائیگا اور تحقیقات میں کسی بھی افسر کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اوز کو بھی حلف لیا جائیگا کہ وہ صحت کےشعبے کوبہتر بنانیکے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔