خوفناک ٹریفک حادثہ ، خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

0
76

ہاٹ لائن نیوز : ہری پور میں تیز رفتار کوچ مسافر وین سے ٹکرا گئی، خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہری پور پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ہزارہ موٹر وے پر کھڑی ایک تعمیراتی مشین کے باعث پیش آیا ، جہاں ایک تیز رفتار کوچ تعمیراتی مشین سے بچتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھی اور مانسہرہ سے کراچی جانے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مزید افراد کوچ کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا۔

Leave a reply