ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں 08 اکتوبر 2005 کے خوفناک زلزلے کو 19 برس بیت گئے جس کا دکھ آج بھی زندہ ہے ۔
صوبہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں 19 سال قبل 8 اکتوبر 2005 کو صبح 8 بج کر 52 منٹ پر ایک خوفناک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.6 تھی۔
زلزلے سے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کےعلاقےشدید متاثر ہوئے، 12ہزارطلباء اور 15سوسے زائد اساتذہ سمیت 88 ہزار افراد جانبحق جب کہ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئےتھے۔