خوبصورتی کا جنون : ٹی وی اسٹار کی جان لےگیا

0
72

 

ہاٹ لائن نیوز : برازیل سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ جسم کی چربی کو کم کرنے کے لیے سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ لوانا اینڈریڈ ساؤ پالو کے ایک اسپتال میں جسم کی اضافی چربی کو کم کرنے کے لیے لائپو سکشن کرانے آئی تھیں۔ سرجری میں تقریباً ڈھائی گھنٹے لگے۔

ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ کا دل سرجری کے دوران بند ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے سرجری روک دی اور انہیں کارڈیک علاج کے لیے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کردیا۔

انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے لوانا اینڈریڈ کے دل کا علاج شروع کیا لیکن بدقسمتی سے وہ زندہ نہ رہ سکی اور دم توڑ گئی۔

Leave a reply