خواجہ سراوں نے بھی فیصلہ کرلیا

0
112

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) آئندہ عام انتخابات میں خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا ۔

ملک بھر میں کتنے خواجہ سر ووٹر رجسٹرڈ ہیں تفصیلات سامنے آ گئی ۔

دستاوایزت کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے 3029 خواجہ سرا ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،2018 کے انتخابات کی نسبت رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں 11سو 16 کا اضافہ ہوا ، اس وقت سب سے زیادہ رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں ۔

پنجاب میں رجسڑڈ خواجہ سرا ووٹرز کی کل تعداد 2200 ہے ، 2018 کے انتخابات میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد 1356تھی ۔

ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جنس کی تفریق کے بغیر تمام اہل افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیتا ہے ۔

خواجہ سراؤں کو اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرانے کےلیے الیکشن کمیشن اقدامات کر رہا ہے ، پولنگ ڈے پر بھی خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے کےلیے الیکشن کمیشن اقدامات کرے گا۔

ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ 25اکتوبر تک تمام اہل افراد اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن ووٹرز کی جنس سے متعلق ڈیٹا نادرا سے حاصل کرتا ہے ، خواجہ سراؤں ووٹرز کے اندارج کےلیے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے ۔

Leave a reply