ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہوئے ہیرے کے حوالے کردی، یہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے ڈوب مرنےکامقام ہے۔
لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا انتخابی پوسٹر اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاونٹ پر شیئر کیا ہے جب وہ پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست پر امیدوار تھے، اور لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے نئے چیئرمین کے2008-2022 ، 14 سال تک آصف زرداری قائد رہےہیں ۔
خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں عمران خان کو زرداری کا تراشا ہوا ہیرا اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنی کرسی ان کے حوالے کر دی، اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کچرا سمجھ ڈالا۔
لیگی رہنما نے عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ جس شخص نے ساری زندگی لوگوں کو دھوکہ دیا اس کے لیے دوسروں پر بھروسہ کرنا مشکل ہے۔