ہاٹ لائن نیوز : خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے کیس میں یوٹیوب ڈاکٹر عمر عادل کو جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر کو خواتین کے حوالے سے نازیبا زبان استعمال کرنے کے ایک اور کیس میں گرفتار کیا تھا۔
آج ضلع کچہری میں کیس کی سماعت ہوئی تو ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمر عادل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔