خواتین کیلئے حکومت کا بڑا اقدام 46

خواتین کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

وفاقی وزرات قانون کی ہدایت پر اینٹی ریپ ایکٹ 2022 کے تحت سیشن کورٹ میں پانچ سپیشل عدالتیں قائم کردی گئیں ہیں۔اور رپورٹ کےمطابق یہ عدالتیں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے کیسوں کی سماعت کریں گی۔سیشن جج لاہور نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت جن پانچ ججوں کو مخصوص کیا ان میں ایڈیشنل،سیشن جج یاسین موہل،ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس،شکیل احمد سپرا،حسنین اظہر علی شاہاور میاں شاہد جاوید شامل ہیں۔
وفاقی وزارت قانون نے پنجاب بھرمیں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے کیسوں کو چار ماہ کے اندر نمٹایا جائے اور اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت فوری جج مقرر کرکے کام شروع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں