خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس کو جتنا جرمانہ ہوگا ؟

0
159

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی .

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواستوں پر سماعت کی ، دوران سماعت وکیل جوڈیشل کمیشن نے عدالت میں بتایا کہ ہم اے سی ماڈل ٹاؤن کو کیفے کو دیر سے بند کرنے پر بتاتے تھے،جب ہم اس بارے میں بتاتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ ہم الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہیں، جوڈیشل کمیشن جوہر ٹاؤن ایریا میں 95 کیفے موجود ہیں،
اے سی کا کہنا ہے کہ تھانے والے ہم سے تعاون نہیں کرتے، اس حوالے سے ایک ٹاسک فورس ہونی چاہیے ، اگر کوئی کیفے کو 12 بجے رات بند کروا بھی دیتا ہے تو وہ کچھ دیر بعد دوبارہ کھول لیتے ہیں ۔

عدالت نے حکم دیا کہ پہلی خلاف ورزی پر 2 لاکھ جرمانہ کیا جائے،
دوسری خلاف ورزی پر 5 لاکھ جرمانہ کیا جائے، تیسری خلاف ورزی پر سیل کیا جائے ۔

Leave a reply