خلائی جہاز یا پارک ؟

1
152

بیجنگ: ( ہاٹ لائن نیوز) چین نے دنیا کے سب سے بڑے آبی سائنس پارک کا افتتاح کردیا ہے ، اس پارک کی عمارت کسی بڑے خلائی جہاز کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

چین کے صوبہ زوہائی میں واقع اس آبی سائنس پارک کا پورا نام ’ زوہائی چائملونگ مرین سائنس پارک‘ رکھا گیا ہے ، پارک کا کل رقبہ 400,000 مربع میٹر ہے ، اس میں ایک ہی وقت میں 50 ہزار افراد سما سکتےہیں۔ پارک میں موجود دنیا کے سب سے بڑی ایکوریئم میں 3 سو سے زائد مختلف اقسام کے 1 لاکھ اسے زیادہ مچھلیاں ، آبی جانور اور دیگر آبی مخلوقات رکھی گئی ہیں ، 10 مختلف موضوعات پر نمائشی اشیا بھی پارک میں رکھی گئی ہیں ، جن میں 100 اقسام کے زندہ مرجان اور مونگے بھی ہیں۔

سائنس پارک اب تک 2 ریکارڈ بنا چکا ہے ، ایک تو یہاں سب سے بڑا ایکویریئم ہے اور دوسرا زندہ کورال کا سب سے بڑا ٹینک بھی یہاں موجود ہے۔

اس میں ریستوران اور ٹھہرنے کی جگہ بھی بنائی گئی ہے ۔ آبی سائنس پارک منصوبے پر 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم خرچ ہوئی ہے ۔

1 comment

  1. Elijah 22 March, 2024 at 01:01 Reply

    Wow, superb weblog format! How lengthy have you been running a blog for?
    you make running a blog look easy. The total look of your web
    site is excellent, let alone the content material!

    You can see similar here sklep online

Leave a reply