خطرناک گروہ عمرہ روانگی سے قبل گرفتار
لاہور : (ہاٹ لائن نیوز)بھکاریوں کا ایک گروہ عمرہ کے نام پر سعودی عرب روانگی سے پہلے گرفتار کرلیا گیا ہے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کے نام پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنیوالا بھکاریوں کا ایک گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر خالد انیس نے مزید بتایا کہ بھکاریوں کے اس گروہ میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
ایف آئی اے امیگریشن کی تحقیقات کے مطابق نورو نامی ایجنٹ ان کو سعودی عرب لے کر جاتا ہے اور وہاں ان سے بھیک منگواتا ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں 4 مرد ، 8 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، ان سب کا تعلق کسووال سے ہے۔
ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے بعد گرفتار تمام افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔