خطرناک مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچنے کا خدشہ
لندن: ( ہاٹ لائن نیوز) دنیا بھر میں جوڑوں کے درد یا اوسٹیوآرتھرائٹس کے مریضوں میں انتہائی تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ 2050ء تک اس مرض کے 1 ارب مریض دنیا میں موجود ہوسکتےہیں۔
رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں فی الحال 30 سال یا اس سے زائد عمر کے 15 فی صد افراد اوسٹیو آرتھرائٹس کا شکار ہیں جب کہ گزشتہ 3 عشروں میں اس مرض کے مریض تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔
یہ گٹھیا یا آرتھرائٹس کی سب سے عام قسم ہے ، جس میں جوڑوں کے ٹشوز بہت تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس رپورٹ میں 200 ممالک کا جائزہ لیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق مرض بڑھنے کی وجہ آبادی میں اضافہ، موٹاپہ اور عمررسیدگی ہے ۔