خطرناک بیکٹیریا 16 زندگیاں نگل گیا

0
34

پولینڈ: ( ہاٹ لائن نیوز) پولینڈ میں لیجنیلا بیکٹیریا کے باعث اموات کی تعداد 16 ہو گئی ہے ، جب کہ 155 مریضوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پولینڈ کے شہر ‘رزیس زوو’ میں وباء سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیجنیلا بیکٹیریا کے باعث 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 155 سے زائد مریضوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیکٹیریا ‘ لیجنائر ‘ (پھیپھڑوں کی بیماری ) کا سبب بنتا ہے۔ یہ بیماری نزلے اوع زکام جیسی علامات کے ساتھ شروع ہوتی ہے اور اس بیماری کا اگر بروقت علاج نہ کروایا جائے تو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور جسمانی اعضاء کام کرنا بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

Leave a reply