خطرناک اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

0
62

ہاٹ لائن نیوز : لاہور پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں متحدہ عرب امارات سے مطلوب اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس کا صوبے میں قتل، ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم صداقت علی نے 2019 میں 3 بچوں کو اغوا کیا اور یو اے ای چلا گیا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے مسلسل رابطہ کیا اور یو اے ای پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا۔

Leave a reply