ہاٹ لائن نیوز : خضدار میں دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ شہید ہو گئے۔
ایس ایچ او خضدار نے دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلطان ابراہیم روڈ پر محمد مراد جاموٹ کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ اور محمد مراد جاموٹ شہید جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر رہے ہیں کہ تخریب کاری میں کون ملوث ہے۔