ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی کمپنی’ ایلان’کی ایف آئی اے کی انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔
عدالت میں ایف ائی اے کی طرف سے جواب داخل نہ کرایا گیا، عدالت نے درخواست پر ڈی جی ایف ائی اے کو دوبارانوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کرلیا ۔
عدالت نے درخواست گزار فیملی کو ناجائز تنگ اور ہراساں کرنے سے روکنے کے اپنے حکم میں توسیع کر دی ۔
عدالت نے ایف ائی اے انکوائری روکنے کی استدعا سے اتفاق نہیں کیا ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی ۔
خدیجہ شاہ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں انکوائری کیخلاف لاہور سے رجوع کر رکھا ہے ۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں انکوائری بدنیتی پر مبنی ہے لہذا ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ انکواٸری کو کالعدم قرار دیا جائے ۔