خدیجہ شاہ کیس کی تفصیلات طلب، فیصلہ کب ہوگا؟

0
151

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سانحہ نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کا کیس سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ اسپیشل پراسکیوٹر تیاری کے ساتھ پیش ہو ، جسٹس عالیہ نیلم عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانتوں پر سماعت کی ، خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں ، ملزمہ نے تھانہ گلبرگ اور سرور روڑ میں درج مقدمے میں ضمانتیں بعدازگرفتاری دائر کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں ، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور ضمانتوں کو منظور کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply