خدیجہ شاہ کیس میں اہم پیش رفت

0
145

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔

تحریری حکم کے مطابق ایف آئی اے سمیت دیگر نے درخواست پر جواب جمع کروا دیا ، درخواست گزار کے وکیل نے جواب کی روشنی میں دلائل دینے کی مہلت مانگی ، درخواست گزار کے وکیل کو جواب کی کاپی فراہم کردی گئی ہے ۔

عدالت نےسماعت 18جنوری تک ملتوی کردی ۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کی انکوئری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔

Leave a reply