خدیجہ شاہ کہاں ہیں؟عدالت کیوں برہم؟

0
36

ہاٹ لائن نیوز : لااہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف اور پنجاب کی حدود سے باہر لیکر جانے سے روکنے کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی قانون کے منافی ہے تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے لہذا عدالت نظر بندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے۔

وکیل کی جانب سے مزید استدعا کی گئی کہ خدیجہ شاہ کو ہنجاب کی حدود سے باہر لیجانے سے بھی روکا جائے

لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کی رپورٹ طلب کرلی اور خدیجہ شاہ کو پنجاب سے باہر لیکر جانے سے روکنے کی استدعا پر بھی حکومت سے جواب طلب کرلیا

Leave a reply