ہاٹ لائن نیوز : خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں ۔
انہوں نے کہا کہ خدیجہ شاہ نے کبھی الیکشن لڑنے کے حوالے سے اظہار بھی نہیں کیا ،پہلے بھی ہماری فیملی ممبران نے کہا کہ خدیجہ شاہ پی ٹی آئی میں نہیں ہیں ، خدیجہ شاہ نا پی ٹی آئی کی رکن ہیں نا کوئی آفیشل عہدہ رکھتی ہیں ۔