
ہاٹ لائن نیوز : خدیجہ شاہ نے ایف آئی اے میں منی لانڈرنگ کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
درخواست میں ایف آئی اےسمیت دیگرکوفریق بنایاگیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں ، خدیجہ شاہ کو ضمانت ملنے کے بعد ایک کے بعد ایک نئے مقدمے میں گرفتار کیا جاتا رہا ، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری بدنیتی کی بنیاد پر شروع کی ، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری قانون کے برعکس شروع کردی ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت منی لانڈرنگ کی انکوائری غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے ۔