خبردار یہ ادویات ہرگز استعمال نہ کریں

1
164

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) یونیورسٹی آف ساﺅتھ کیلیفورنیا کے ماہرین نے دل کے کمزور ہونے کی وجوہات ڈھونڈ نکالی ہیں، طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن کا شکار انسان مختلف مسائل میں مبتلا ہو جاتا ہے ، ابھی اسی تحقیق پر کام ہو رہا تھا کہ ایک اور گتھی سلجھانے کی ضرورت پڑ گئی۔

ماہرین کے مطابق ڈپریشن بذات خود ایک بیماری تو ہے ہی لیکن اسکے علاج میں استعمال ہونیوالی مختلف ادویات ڈپریشن سے نجات میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مریض کے دل کو کمزور کر دیتی ہیں ، جس سے بیشمار قلبی مسائل جنم لیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن میں استعمال ہونیوالی ادویات دل کی دھڑکنوں میں بے ترتیبی لاتی ہیں اور دل کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ساﺅتھ کیلیفورنیا میں ڈپریشن کی بیماری اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات سے دل کے عضلات اور دل کی دھڑکن کے درمیان تعلق کا 13 برس تک مشاہدہ کیاگیا ، جس سے پپہ چلا کہ ڈپریشن کے مرض میں مبتلا افراد اور ڈپریشن کی دوائیاں استعمال کرنیوالے مریضوں کے دل کی دھڑکنوں میں بے ترتیبی پیدا ہونے کے خطرات کی شرح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔

1 comment

  1. e-commerce 27 March, 2024 at 07:39 Reply

    I see You’re actually a just right webmaster.
    The site loading velocity is incredible. It kind of feels that you are
    doing any distinctive trick. In addition, the contents
    are masterpiece. you have done a magnificent process on this subject!
    Similar here: tani sklep and also here:
    Dobry sklep

Leave a reply