محکمہ موسمیات نے مون سون وقت سے پہلے اورمعمول سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےمزید کہا کہ جون کے چوتھے ہفتے سے شروع ہونیوالی بارشوں سے شہری علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران معمول سے زیادہ بارش ہوگی ۔ وسطی پنجاب اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق برف زیادہ پگھلنے سے دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا ۔
