خاور مانیکا کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی امیگریشن نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو دبئی جاتے ہوئے ائیرپورٹ پر روک لیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا لاہور سے امارات ائیر لائن کے ذریعے دبئی کے لیے جا رہے تھے کہ ان کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے روک لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق خاور مانیکا اس وقت لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر موجود ہیں ، خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے ۔