خاتون کوہراساں کرنےوالاگرفتار

0
68

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) لیاری میں پولیس نے خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق لیاری کی لیاقت کالونی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیو ٹیم رہائشی عمارت میں داخل ہوئی جہاں پانچویں منزل پر موجود کچھ افراد نے خاتون کو ہراساں کیا۔

واقعے کے بعد ایک شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ موجود نہیں تھی۔

تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پولیو ورکرز کی ٹیم کے ساتھ سیکیورٹی کیوں نہیں تھی۔

خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے تھانہ کلری منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply