ہاٹ لائن نیوز : گوجرانوالہ کے سرکاری سکول میں خاتون ٹیچر کے شوہر نے طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا جب کہ خاتون نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہوم اسکول بنا رکھا تھا، اور اسکول کے اندر ایک کمرے میں کینٹین بنا رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران کو گرفتار کرنے کے بعد 5 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ ملزم کئی سالوں سے لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں، متاثرہ لڑکیاں خوف کی وجہ سے خاموش رہیں، گزشتہ روز ایک لڑکی نے اہل خانہ کو اپنےساتھ زیادتی کے بارے میں بتایا۔