خاتون نے تھانے پرتالاکیوں لگادیا؟

0
110

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک پولیس اسٹیشن کو لاک لگانے والی خاتون کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وشاکھاپٹنم ضلع کی رہائشی گوتمی نے حال ہی میں ایک رہائشی کمپلیکس میں 15 لاکھ روپے میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ خاتون نے 5 لاکھ روپے ایڈوانس اور اس کے لیے کچھ قسطیں ادا کیں۔

تاہم، گھر کے مالک نے خاتون کا سامان سڑک کے بیچ میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے پھینک دیا کہ گوتمی نے اسے کوئی رقم نہیں دی۔ خاتون نے اس معاملے میں انصاف کے حصول کے لیے پنڈوراتھی پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا اور مالک کے خلاف شکایت درج کروائی۔

کئی دنوں اور گوتمی کے بار بار ملنے کے باوجود جب پولیس نے اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تو خاتون نے گھر کا تالا اٹھا کر تھانے کا مین گیٹ بند کردیا۔

پولیس اسٹیشن بند کرنے والی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

Leave a reply