خاتون نےبہادری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

0
149

میکسیکو : (ہاٹ لائن نیوز ) میکسیکو سٹی میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے ، جس میں ایک خاتون پولیس افسر کی بے مثال جرات کو دیکھا جا سکتا ہے ، خاتون پولیس اہلکار نے چوروں سے بھاگ کر موٹر سائیکل سوار کامقابلہ کیا۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس خاتون اہلکار سڑک پر آگے بڑھتے ہوئے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کا سامنا کرتی ہے ۔

موٹر سائیکل کی ٹکر سے پولیس خاتون اہلکار گرگئی، تصادم کی شدت کی بدولت موٹر سائیکل بھی الٹ گئی اور چور بھی زمین پر گر گئے جن کوپولیس نے پکڑ لیا۔

واقعے کے نتیجے میں خاتون پولیس اہلکار خاتون زخمی ہوگئی ،جس کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہء، ساتھ ہی 4 ڈاکو بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔

Leave a reply