خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

0
117

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے وکلاء کو دلائل کیلیے طلب کرلیا ۔

مجرموں نے موقف اختیار کیا کہ سزائے موت کا فیصلہ قانون کے منافی سنایا گیا ، ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ، عدالت ٹرائل کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا اور کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں ، مجرموں کے خلاف تھانہ گجر پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا ۔

Leave a reply