خاتون اول کووڈ کا شکار
امریکہ : ( ہاٹ لائن نیوز) وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول کے ٹیسٹوں سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ خاتون اول جِل بائیڈن کووِڈ 19 کا شکار ہیں تاہم خاتون اول میں وبا کی ہلکی نوعیت کی علامات پائی گئی ہیں۔
دوسری جانب صدر جوبائیڈن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
خاتون اول کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے کہا ہے کہ “کل شام خاتون اول نے کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ، اس کے بعد سے وہ گھر پر ہی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن کا پیر کی شام کووڈ ٹیسٹ ہوا تھا لیکن ان کا نتیجہ منفی آیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر باقاعدگی کے ساتھ ٹیسٹ کرواتے رہیں گے۔