حکومت کی ’حقیقی آزادی مارچ‘ سے نمٹنے کی تیاریاں عروج پر، راستے سیل، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات 39

حکومت کی ’حقیقی آزادی مارچ‘ سے نمٹنے کی تیاریاں عروج پر، راستے سیل، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات

حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کےاعلان کردہ ’حقیقی آزادی مار‘ سے نمٹنے کے لئے تمام تر تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔

اس حوالے سے جاری رپورٹ میں باتیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دوسرے صوبوں سے پولیس نفری پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں 8 ہزار پنجاب پولیس طلب کی گئی ہے جبکہ 2,2 ہزار سندھ پولیس اورایف سی کی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف جگہوں پر ٹھہرایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد موٹر وے انٹر چینج پر کنٹنئیر رکھ کر بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر وے پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

موٹروے لاہور اسلام آباد جانے والے راستوں کو بھی بند کیے جانے کا امکان ہے جبکہ پرانا راوی پل بڑی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ سگیاں پل کو بھی ٹریکٹر ٹرالی لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں