حکومت کو آخری موقع

0
28

ہاٹ لائن نیوز : سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے حکومت کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی ۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے حکومتی و انتظامی عہدیداروں پر مشتمل میٹنگ بلائیں گے، میٹینگ میں حکومتی رپورٹ پر عدالت کے عدم اطمینان بارے آگاہ کیا جائے گا ، عہدیداروں کو عدالتی احکامات سے آگاہ کریں گے ۔

عدالت نے کہا کہ اگر اس مسلہ کو یہاں نہ روکا گیا تو یہ ایک مونسٹر بن جائے گا،

ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ مسلہ پہلے ہی مونسٹر بن چکا ہے ۔

جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کی ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر کمیشن نہیں بنا سکتے، رپورٹ حقائق کے منافی ہے، عدالت سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم جاری کرے ۔

Leave a reply