حکومت کابجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کرنےکافیصلہ

0
76

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کو کم کرنیکا فیصلہ کیا ہے ، جس کی توقع ہے کہ مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لئے فی یونٹ 2 روپے کم ہوجائیگی۔

بجلی کی تقسیم کمپنیوں نے نیپرا کو ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی پیش کی ہے۔

منظوری کی صورت میں ، مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ، جو 52 بلین روپے سے زیادہ لوگوں کو ریلیف فراہم کریگی۔

نیپرا 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کریگا۔ اس کمی سے مارچ ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کی قیمتوں پر اثر پڑیگا۔

Leave a reply