ہاٹ لائن نیوز : نگراں وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی 10 لیگ کے انعقاد سے روک دیا۔
حکومت نے پی سی بی کو ٹی 10 لیگ کرانے سے روک دیا ہے اور انتظامی کمیٹی کو صرف روزمرہ کے معاملات چلانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے ٹی 10 لیگ سمیت مختلف منصوبے شروع کرنے کی اجازت طلب کی تھی اور اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔
تاہم حکومت نے نہ صرف پی سی بی کو ٹی 10 لیگ کرانے سے روکا ہے بلکہ پی سی بی کو بغیر اجازت کوئی ایم او یو کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
حکومت کی ان ہدایات کے بعد مڈل سیکس کے خلاف کوئی نمائشی کرکٹ میچ نہیں ہوگا جو رواں ماہ راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا۔