حکومت نے خواجہ سراؤں کو چوری پر مجبور کر دیا

1
106

پشاور: ( ہاٹ لائن نیوز) پشاور میں خواجہ سرا بھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

خواجہ سراؤں نے پشاور کے دلزاک روڈ پر بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بجلی کے بلز اٹھائے تھے ، مظاہرین کی جانب سے واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی ، مظاہرین نے کہا ہے کہ مہنگائی نے پہلے سے ہی ہمارا جینا محال کردیا تھا ، اب رہی سہی کسر بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکسز نے پوری کردی ہے ۔

خواجہ سراؤں کے مطابق انہیں ایک پنکھے اور ایک بلب کا بل ایک لاکھ سے زیادہ آیا ہے جو ان کی برادشت سے باہر ہے، خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے ذریعے ہمیں چوری کرنے پر مجبور کررہی ہے ۔

1 comment

Leave a reply