32

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجٹ میں غیر ملکی قرضوں میں 12 ارب 80 کروڑ ڈالرز کا اضافہ کردیا گیا ہے دستاویزات کے مطابق نظر ثانی شدہ بجٹ میں غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 28 ارب 20 کروڑ ڈالرز کردیا گیا،10 جون کو پیش کیے گئے بجٹ میں غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز لگایا گیا تھا۔

وزارت خزانہ نے رواں سال آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالرز کا قرضہ بجٹ میں شامل کرلیا جبکہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز کے قرض کو بھی بجٹ میں شامل کرلیا گیا اور چین سے 4 ارب ڈالرز کے قرض کو بھی بجٹ کا حصہ بنا لیا گیا، پروگرام لونز کا حجم 3 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے بڑھا کر 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں