حکومت معیشت میں اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، حماد اظہر 66

حکومت معیشت میں اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا کہ حکومت معیشت میں اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، ہماری حکومت نے تیل اور بجلی کی قیمت تب سستی کی جب عدم اعتماد کی تحریک کا کوئی نام ونشاں نہیں تھا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ روس سے سستا تیل خرید لیں تو بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن ایسا کرنے سے ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کرگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال فرح گوگی کو مکمل اختیار دیے، عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ ایندھن پر فی لیٹر 30 روپے ٹیکس لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ سبسڈی کو ختم کر دیں گے جبکہ عمران خان اور شوکت ترین جو معاہدہ کر کے گئے ہیں اس فارمولے کے تحت پیٹرول 100 اور ڈیزل 150 روپے تک بڑھنا چاہیے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میرے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگ متحمل نہیں ہوسکتے کہ قیمتوں کو بڑھایا جائے جس کی وجہ سے میں آئی ایم ایف کے پاس جاؤں گا اور انہیں سمجھاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں