حکومت صرف ایک ووٹ پر زندہ ہے، شیخ رشید 98

حکومت صرف ایک ووٹ پر زندہ ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف ایک ووٹ پر زندہ ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ پرمشاورت کی جارہی ہے، جس کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اداروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ڈیڑھ سال کی گارنٹی دے دیں، 31 مئی سے پہلے فیصلے ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم لانگ مارچ کیلئےعمران خان کے ساتھ ہے، بہتر ہوگا لانگ مارچ سے قبل الیکشن کا اعلان کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعداسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اتنی ہی اپنے لیے قبر کھودیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اداروں پر کیسز واپس لینےکیلئے دباؤ ڈالاجارہا ہے، یہ نیب اورایف آئی اے کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی یہ سب صرف میڈیا کی حدتک متحد ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں