ہاٹ لائن نیوز : نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں بڑی سیاسی بیٹھک ہوئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے بلاول ہاوس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بطور ثالث کردار ادا کیا ،
نگران وزیراعلی پراِئیویٹ گاڑی پر بغیر پروٹوکول بلاول ہاوس پہنچے ، نگراں وزیراعلی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےدرمیان اعتماد کی فضاء قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری کی ایئر پورٹ پر ایک گھنٹہ ملاقات بھی ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت سازی اور ن لیگ قیادت سے ملاقات سے قبل اقتدار شیرنگ فار مولا پر مشاورت کی گئی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سی سی اجلاس میں فیصلوں کی منظوری لیں گے,میثاق جمہوریت اقتدار شیئرنگ فاومولا کو تحریری شکل میں لانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کیمطابق مستقبل میں فیصلے مشاورت اور طے شدہ روڈ میپ کے مطابق ہونگے ۔
پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو سی ای سی اجلاس نے وزیراعظم نامزد کیا وہ ہمارے امیدوار ہیں ، سی ای سی اجلاس کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی قیادت کی دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا ۔