حکومت افسران پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ جبر سے آزادی مارچ کو روکو، حماد اظہر 106

حکومت افسران پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ جبر سے آزادی مارچ کو روکو، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت افسران پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ جبر سے آزادی مارچ کو روکو۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت خود خوفزدہ بیٹھی ہے اور افسران پر دباؤ ڈال رہی ہی کہ جبر سے روکو آزادی مارچ کو۔

انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ سے اطلاعات آرہی ہیں کے افسران نے انکار کر دیا ہے جبکہ چند نے یہ بھی کہا ہے کہ زیادہ دباؤ ڈالا تو استعفیٰ بھی دے دیں گے۔

حماد اظہر نے کہا ہے کہ جب کوئی حکومت جمہوری اور اخلاقی حیثیت کھو بیٹھے تو ایسے ہی ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں