حکومتی نوٹیفکیشن جعلی نکلا

1
151

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے سے متعلق زیر گردش نوٹی فیکشن جعلی نکلا ۔

ایک نوٹی فیکیشن سامنے آیا ہے ، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے اضافہ کیا گیا ہے ، جس سے پیٹرول کی قیمت 312 روپےفی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے اضافے کے بعد فی لیٹر 323 روپے کا ہو گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوٹی فکیشن جعلی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں کیا گیا ۔

1 comment

Leave a reply