ہاٹ لائن نیوز : حوالدار لالک جان شہیدکا 25 واں یوم شہادت آج منایاجا رہا ہے، پاک فوج نےحوالدار لالک جان شہید کوخراج عقیدت پیش کیاہے۔
حوالدار لالک جان شہید کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کے 25ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی و دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
علمائے کرام نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا، علمائے کرام کا کہنا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات نہیں بھولتیں، شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں، شہید حوالدار لالک دھرتی کے بہادر فرزند تھے۔