حمزہ شہباز خیراتی وزیر اعلیٰ ہیں، فواد چوہدری 19

حمزہ شہباز خیراتی وزیر اعلیٰ ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز خیراتی وزیر اعلیٰ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سسلین مافیاز کی طرح کام کرتی ہے، انہوں نے اب ڈان فضل الرحمان کو چن لیا ہے، مولانا کو بات کرنے کا طریقہ نہیں ہے، آپ کون ہوتے ججز کو حدود میں رہنے کی بات کرنے والے، وزیر قانوں اعظم نزیر تارڑ پر بہت افسوس ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے 529 اکاونٹس سے 11 ہزار ٹوئٹس کرائیں، ان ٹوئٹس میں جوڈیشری کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ باقاعدہ پلان کا حصہ ہے، آج 41 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا، یہ سپریم کورٹ کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، فل کورٹ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اسپیکر کو بلایا تھا، ڈپٹی اسپیکر اپنے بالوں سمیت غائب ہے، کل یہ سپریم کورٹ پر دوبارہ حملہ کرنے والے ہیں، کوئٹہ بینچ میں رفیق تارڑ نے ججوں کی خریداری کی، اب بتایا جا رہا ہے ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سسلین مافیا کے طرز پر چل رہے ہیں، حمزہ شہباز خیراتی وزیر اعلیٰ ہے، یہ آئین کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کے ججز کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ہمیں تشویش ہے اس پر، فضل الرحمان آئین کے حدود میں رہ کر گفتگو کرے، آپ کا لہجہ آئین کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور عدالتی امور پر غور کیا گیا، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے موخر ہونے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

چیئرمین پارٹی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ شریف، زرداری کٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں