ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی دعوت پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما ابو عبد الرحمن کی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آمد، اس اجلاس میں بار عہدیداران کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
اجلاس کے شرکا نے فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار بھی کیا، اجلاس کے اختتام پر فلسطینی عوام کے لیے فنڈ قائم کیا گیا اور مہمانوں کو فلسطینیوں کے لیے رقم بھی فراہم کی گئی۔