حماس اسرائیل تنازعہ: 6 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل
ہاٹ لائن نیوز : امریکا میں اسرائیل نواز جنونی نے 6 سالہ مسلمان فلسطینی کرایہ دار کو اندھا دھند چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں ایک سفاک اسرائیل نواز شخص نے اپنے کرایہ دار مسلمان خاندان کے گھر میں گھس کر 6 سالہ بچے کو قتل اور اس کی ماں کو زخمی کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچے پر بڑے فوجی طرز کے چاقو سے 26 وار کیے گئے جب کہ اس کی والدہ کے جسم پر 12 سے زائد زخم ہیں۔ بچے کی شدید زخمی ماں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ملزم نے مسلمان ہونے کی بنیاد پر خاتون اور بچے کو نشانہ بنایا۔
اس خوفناک حملے کا نشانہ بننے والا خاندان 2 سال سے حملہ آور کے گھر کے گراؤنڈ فلور پر کرائے پر رہ رہا تھا۔ پولس نے 71 سالہ حملہ آور کو نفرت پر مبنی جرائم سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔
حکام نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نژاد امریکی بچے وادی الفیومی اور اس کی والدہ حنان شاہین کو چاقو سے وار کیا گیا۔